ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں مائنارٹی ٹرسٹ کے زیراہتمام کپڑا بینک کا افتتاح

سرسی میں مائنارٹی ٹرسٹ کے زیراہتمام کپڑا بینک کا افتتاح

Mon, 30 Nov 2020 20:22:50    S.O. News Service

سرسی :30؍نومبر(ایس اؤ نیوز)  معاشرے میں انفرادی سطح پر  کسی شخص کی اہمیت نہیں ہوتی ہے البتہ جس کسی کی سماجی خدمات ہوتی ہیں معاشرے کی ترقی کے لئے کچھ کرتاہے تو اس کی سماجی خدمات کی قیمت ہوتی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار  پدم شری ایوارڈ یافتہ ہریکل ہاجبا نے   کیا۔وہ یہاں تعلقہ مائنارٹی ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام قیام کردہ کپڑا بینک کا افتتاح اورطلبا کی تہنیت کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں پھل بیچ کر جو کچھ بچتا تھا اسی کو سرکاری اسکول کے لئے خرچ کرتاتھا، میری چھوٹی سی کوشش ہی دوسروں کے لئے مثال ونمونہ بنی ۔ دراصل معاشرے میں ہرایک کو دوسروں کے ساتھ ہمدردی کرنی چاہئے تب کہیں جا کر معاشرتی درد کم ہوسکتاہے۔ اس سلسلے میں تمام لوگوں  کو غورکرنےکی انہوں نے دعوت دی۔

سی پی آئی پردیپ  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے غریب و لاچار لوگوں کو کپڑا ور روٹی فراہم کرنا بہت بڑا کام ہے۔ یہ ہر ایک  کاحق ہے۔ اسی لئے معاشرے کے ناخواندہ افراد کو خواندہ بنانا اور مظلوم کی حمایت کرنا سبھی کا فرض ہے۔

پروگرام میں ٹرسٹ کی جانب سے پدم شری ہریکل ہاجبا کی تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے صلاح کار محمد رفیق ماسٹر، روٹری کلب کے صدر مہیش تلنگا، شافعی جمات کے صدر عبدالکریم ،جمیعت اہل حدیث کے ضلعی صدر عبدالرحمان، الہدیٰ ٹرسٹ کے صدر مہتاب خان، صنعت کار عبدالقدوس موجود تھے۔ ٹرسٹ نائب صدر منیر احمد نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو فیاض احمد نے استقبال کیا محبوب ملا نے نظامت کی۔


Share: